جہانگیر کی بیوی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 3 February 2019

جہانگیر کی بیوی





جہانگیر کی بیوی نورجہاں شیعہ تھی اس نے ایران خط لکھا کہ ایران کے سب سے بڑے مناظر کو ہندوستان بھیج دو تاکہ مناظرہ میں شیعہ مذہب کی حقانیت بیان کرسکے، اور ساتھ میں یہ بھی تحریر کیا کہ وہ مناظر سیدھا آگرہ نہ آئے بلکہ لاہور سے ہوتا ہوا آئے جہاں علماء نہیں ہیں بلکہ صوفیاء ہیں جن کو مات دینا آسان ہے اس طرح شیعہ مناظر کی آگرہ آنے سے پہلے دھاک بیٹھ جائے گی۔
شیعہ مناظر سیدھا میرصاحب رح کے پاس پہنچا آپ رح اشراق کی نماز سے ابھی فارغ ہی ہوئے تھے جیسے ہی وہ شخص دروازے میں سے داخل ہوا آپ رح نے فرمایا " یہ شخص جو آگے آگے آرہا ہے اس کا دل سیاہ ہے""
علیک سلیک کے بعد حضرت رح نے دریافت کیا کہ کیا کام کرتے ہو؟ شیعہ مناظر بولا کہ شان اہل بیت رضہ بیان کرتا ہوں۔
میاں صاحب نے فرمایا کہ اہل بیت رضہ کی شان بیان کرو تاکہ سنی کا ایمان بڑھے ، شیعہ مناظر بولاکہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی یہ شان ہے کہ کوئی گناہ گار شخص بھی آپ رضی اللہ عنہ کے مزار کے 40میل کے اردگرد دفن ہوجائے تو وہ بخش دیا جاتا ہے ، میاں میرصاحب رح نے باربارفرمایا کہ پھر سنا، پھرسنا ، اور پھر پوچھا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو یہ مقام کیسے ملا؟ تو شیعہ مناظر بولا کہ آپ رضی اللہ عنہ تو حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے تھے اس وجہ سے یہ مقام ملا۔
تو میاں میرصاحب رح نے فرمایا کہ جب نواسے کی یہ شان ہے تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی کیا شان ہوگی ، تو شیعہ مناظر بولا کہ " بے شک بڑی شان ہے" ۔
پھر میاں میر صاحب رح نے فرمایا کہ جو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مزار میں ان کے ساتھ سوئے ہوئے ہیں تو کیا وہ بخشے نہیں جائیں گے ؟
شیعہ عالم ہکا بکا رہ گیا اور آگرہ آنے کے بجائے واپس ایران چلا گیا اور یہ کہہ کر گیا کہ جہاں کے صوفی بزرگ ایسا علم رکھتے ہیں تو یہاں کے عالموں کا کیا مقام ہوگا ؟
اور یہ وہ سوال کیا گیا جس کا جواب قیامت تک کوئی شیعہ نہ دے پائے گا




No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages