خاوند
کی خطرناک ترین غلطیاں
ایک
خطرناک غلطی خاوند یہ کرتے ہیں کہ بیوی کے سر پر ہر وقت طلاق والی تلوار لٹکائے رکھتے
ہیں ، ذرا سی کوئی بات ہوئی نہیں ، میں تمہیں فیصلہ دے دوں گا ، میں تمہیں گھر پہنچا
دوں گا، میں تمہیں چھوڑ دوں گا، تم کیا سمجھتی ہو مجھے کئی رشتے ملتے ہیں۔
یاد
رکھیں جس خاوند نے بیوی کو سر پر طلاق والی تلوار لٹکا دی اب اس بیوی کو کبھی سکون
نہیں مل سکتا
خاوند
تو ایک دفعہ یہ کہہ کر چلاگیاکہ میں تمیں طلاق دےدوں گا، لیکن وہ یہ نہیں سوچتا کہ
بیوی کے ذہن کے اندر کیا ہل چل اور کیا طوفان مچ گیا ہے ، اس کو تو اپنی ذات بے سہارا
نظر آنے لگ گئی اب وہ بیٹھ کر سوچتی رہتی ہے کہ اگر یہ بندہ مجھے چھوڑ ہی دے گا تو
میرا کیا بنے گا ؟ کیونکہ اب اس کو احساس تحفظ نہیں رہا وہ سوچتی ہے اچھا میں جاب کرلوں
گی ، ماں باپ کے گھر تو جا نہیں سکتی، اس لئِے مجھے اپنے آپ کو سنبھالنا ہوگا، لہذا
اب اس کے ذہن میں شیطان الٹے سیدھے وسوسے اور باتیں ڈالنا شروع کردیتا ہے کہ تم اس
طریقے سے اپنے آپ کو سہار سکتی ہو اور تم اپنا تعلق فلاں سے بھی رکھو۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP