ہری پور منشیات فروش کو
حراست میں لینے پر عوام کا تھانہ پر حملہ پولیس اہلکار زخمی
ہری پور منشیات فروش کو حراست میں لینے پر عوام کا تھانہ پر حملہ پولیس
اہلکار زخمی
ہری پور کی نواحی یونین کونسل سرائے نعمت خان کے گاؤں عین پور میں گزشتہ رات تھانہ صدر کے ایس ایچ او خالدالرحمن نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران کچھ لوگوں کو جب حراست میں لیا تو اہلیان علاقہ نے اس پر مزاحمت کی اور پولیس کو بتایا کہ ان ملزمان کا منشیات فروشی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے مگر ایس ایچ او ملزمان کو لے کر جونہی تھانے پہنچا تو پورا گاؤں ڈنڈے اور کلہاڑیاں لے کر تھانے پرحملہ آور ہوگیا اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرتے ہوئے اپنے ملزمان ساتھیوں کو چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں پولیس کے اعلی افسران نے ضلع کے قریبی تھانہ کھلابٹ ، تھانہ سٹی ہری پور، تھانہ سرائے صالح اور کوٹ نجیب اللہ کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی تھانہ صدر طلب کرتے ہوئے حملہ آور ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم کوئی بااثر منشیات فروش تھا یا وہ واقعی بے گناہ تھا جس کی اہلیان علاقہ نے مدد کرنے کی کوشش کی، اس بارے میں مزید تفصیلات جلد منظرعام پر آجائیں گی
اس ضمن میں تھانہ صدر پولیس نے بتایا کہ ملزم مظہر ولد خورشید ساکناں نورپور کو گرفتارکرنے پر اس کے حمائیتوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ملزم اور پولیس اہلکار دونوں زخمی ہوگئے اور ملزم مظہر پولیس کی تحویل میں ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے علاوہ دیگر پندرہ نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
بشکریہ روزنامہ محاسب

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP