حکومت پاکستان کی طرف سے گاڑیوں اور موبائل فونزکی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے گی - Haripur Today

Breaking

Monday, 10 September 2018

حکومت پاکستان کی طرف سے گاڑیوں اور موبائل فونزکی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے گی

حکومت پاکستان کی طرف سے گاڑیوں اور موبائل فونزکی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے گی
حکومت پاکستان کی طرف سے گاڑیوں اور موبائل فونزکی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے گی
حکومت پاکستان کی طرف سے لگثری گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پرپابندی لگادی گئی ہے اس پابندی کو لگانے سے اضافی برآمد کی رقم دو بلین ڈالر تک ہوسکتی ہے ایک سنئیر حکومتی مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشی مشئیر نے آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئیے ایک اچھی تجویز دی ہے جس میں لگثرری گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر پابندی لگانا ایک احسن قدم ہے لیکن اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے برآمدات میں کمی اور درآمد میں ذیادتی کی وجہ سے اور تناسب نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت مقامی کرنسی پر دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ دن بدن ذیادہ ہوتا جارہا ہے لیکن اس تجویز سے مقامی کرنسی پر ڈالر کا دباؤ کم ہوجائے گا 
اسدعمر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کتنی بڑی مقدار میں غیرملکی پنیر آرہا ہے مارکیٹ میں درآمد شدہ پنیر کے ذخائر سے بھری پڑی ہیں اس ملک میں ڈالر کا ریٹ دن بدن ذیادہ ہورہا ہے ڈالر اس ملک میں نہیں ہیں کیا یہ اس چیز کا مستحق ہے کہ غیرملکی پنیر کو درآمد کیا جائے؟
پاکستان کے سٹیٹ بینک نے اس سال میں دسمبر سے لے کر اب تک چارمرتبہ روپے کی قدر میں کمی کی ہے جبکہ اس سال سود کی شرح بھی تین گنا بڑھ چکی ہے . کیونکہ ہم لوگ بیرون ملک سے جو چیزیں درآمد کرتے ہیں اُن کی قیمت ہمیں ڈالرز میں ادا کرنا ہوتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ڈالر کے ذخائر کم ہوجاتے ہیں اور مقامی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں گرجاتی ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages