ایبٹ آباد شہر اور گردونواح
سے تین دن میں درجنوں بچے اغوا خوف وہراس پھیل گیا
ایبٹ آباد شہر اور گردونواح سے تین دن میں درجنوں بچے اغوا خوف وہراس
پھیل گیا
ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں اغوا کار گروہ سرگرم، تین دن میں ایک درجن سے ذائد بچے اغوا، ایک اغوا شدہ بچے کو پولیس نے بازیاب کروالیا، اس ضمن سے ذرائع سے معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین سے چار دن میں ایبٹ آباد کے مختلف جگہوں پر اغواکاروں نے انت مچارکھی ہے پچھلے چند روز سے شہر بھر کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے ذائد بچوں کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی ہیں جس پر صحافیوں نے مختلف تھانوں کے محرروں سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ تھانہ سٹی کی حدود چٹہ پل سے پندرہ سالہ ولید ارشد ولد محمدارشد ، تھانہ کینٹ کی حدود کھولہ کہیال سے کمسن بچہ محمد احسان ولد محمد فرید پراسرار طور پر گم ہیں
گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود منڈیاں سے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ایک نوجوان کو اغواکیا گیا اس طرح ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلوں میں سے بھی کمسن بچے غائب ہیں، دو روز قبل پولیس لائن کے کانسٹیبل راجہ توصیف نے بھی ایک بچے کو احاطہ عدالت کے باہر سے ایک بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑاکر تھانہ کینٹ لے گیا جہاں پولیس نے بچے کو اسکے گھر والوں تک پہنچا دیا اغوا کار ایبٹ آباد میں سرگرم ہونے کے بعد شہریوں میں شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے
ایبٹ آباد پولیس اغواکاروں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس کے اعلی حکام اغواکاروں سے متعلق پلان بنا کر فوری طور پر ایکشن لیں تاکہ عوام اپنے آپ اور بچوں کو محفوظ سمجھ سکے

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP