نوازشریف،کیپٹن صفدراور مریم نواز کو پیرول پررہائی ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں - Haripur Today

Breaking

Tuesday 11 September 2018

نوازشریف،کیپٹن صفدراور مریم نواز کو پیرول پررہائی ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں

نوازشریف،کیپٹن صفدراور مریم نواز کو پیرول پررہائی ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں
نوازشریف،کیپٹن صفدراور مریم نواز کو پیرول پررہائی ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں
سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر اڈیالہ جیل پہنچی تو نوازشریف اور مریم نواز غمزدہ اور آبدیدہ ہوگئے ، شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کا جسدخاکی پاکستان لانے اور ان کی پاکستان میں ہی تدفین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے شہبازشریف لندن روانہ ہونگے، لندن روانگی سے قبل شہبازشریف اڈیالہ جیل میں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کریں گے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایک ہی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے نوازشریف اور کیپٹن صفدر اور مریم نواز جیل کے کانفرنس روم میں موجود ہیں، اور ان کی پیرول پر رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے 
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے تدفین تک پیرول پر رہائی مل جائے گی اس معاملے پر محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیئے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکو پیرول پر رہائی ملے گی لیکن پیرول پر رہائی کے لیئے درخواست کا ملنا ضروری ہے جس کے بعد نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہائی کے لیئے ڈی سی کی جانب سے اجازت دی جائے گی
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کے لیئے دستاویز تیار کی جارہی ہیں ، بعد خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا جسدخاکی جمعہ کو پاکستان لایا جائے گا اور ان کی تدفین بھی جمعہ کے روزہی کی جانے کا امکان ہے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراء میں میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا مسلم لیگ ن کے صدر اور نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہبازشریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہونگے اور بیگم کلثوم نواز کا جسدخاکی پاکستان لائیں گے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages