وزیر بننے والے لوگ یہ کام کریں گے عمران خان نے قائداعظم جیساحکم جاری کردیا - Haripur Today

Breaking

Thursday, 2 August 2018

وزیر بننے والے لوگ یہ کام کریں گے عمران خان نے قائداعظم جیساحکم جاری کردیا

وزیر بننے والے لوگ یہ کام کریں گے عمران خان نے قائداعظم جیساحکم جاری کردیا
وزیر بننے والے لوگ یہ کام کریں گے عمران خان نے قائداعظم جیساحکم جاری کردیا
عمران خان نے اپنی کابینہ کے وزراء کے لیئے تیرہ سو سی سی گاڑیوں کے استعمال کی شرط رکھ دی ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی مراعات چھوڑ پر اپنے وسائل اور گاڑیاں استعمال کرنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹر عامرلیاقت، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو سامنے لے آئے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے نومنتخب رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر بننے والے رہنماحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے عامر لیاقت سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ کے پارٹی کے حماد اظہر نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے تو کیا یہ سوچ پوری پارٹی کی ہے ؟کہ یار یہ خان صاحب عجیب آدمی ہیں ، عام انتخابات میں جیت کے بعد پارٹی کے بہت سے لوگ بنی گالاعمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو عمران خان نے کہا کہ جو بھی لوگ وزیر بنیں گے وہ تیرہ سو سی سی گاڑیاں استعمال کریں گے عمران خان کی اس بات پر وہاں بیٹھے تمام لوگوں نے کہا کہ ہم کیوں حکومتی گاڑیاں استعمال کریں ؟ ہم سب اپنی اپنی گاڑیوں پر آئیں گے جس پر عمران خان نے خوشگوار حیرت سے کہا اچھا!! تو آپ سب لوگ یہ سوچ رہے ہیں. ڈاکٹر عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے ذیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ وہ حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں استعمال کریں گے حکومت کی گاڑیاں نہیں لیں گے ، واضح رہے کہ اسی سے ملتا جلتا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے سے بھی موجود ہے جب قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے گورنر جنرل بننے کے بعد کابینہ کی میٹنگ کال کی تو ان سے دریافت کیا گیا کہ میٹنگ کے دوران وزراء کو چائے اور دیگر لوازمات پیش کیئے جائیں؟ جس پر قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا کہنا تھا کہ جس نے چائے پینی ہے گھر سے پی کر آئے میٹنگ میں صرف اور صرف پانی دیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages