ہری پور آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے
غریب شہری کو اہلخانہ سمیت یرغمال بنا لوٹ لیا
ہری پور آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے غریب شہری کو اہلخانہ سمیت یرغمال بنا لوٹ
لیا
ہری پورکے نواحی علاقے کھلابٹ میں ڈاکوؤں کا راج، آٹھ رکنی نقاب پوش مسلح ڈکیت گروہ نے غریب اور محنت کش خاندان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیابندگھر میں چیخ وپکار پر تشدد کے بعد لوٹ مار کی گئی، جس میں سونا، نقدی اور موبائل فون شامل ہیں۔ہمیں مال مسروقہ نہیں ظلم پر انصاف چاہتے ہیں ہم غریب محنت کش لوگ ہیں ہمارے خاندان کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ ہم بیان نہیں کرسکتے، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخواہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے ادارے ہمارے ساتھ پیش آنے والی دہشتگردی کی واردات پر انصاف فراہم کرنے کے لیئے فوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے احکامات جاری کریں،
تھانہ سٹی ہری پور کی حدود سکندرپور کے محلہ معصوم شاہ کے رہائشی متاثرہ بزرگ جہان حسین ولد تجمل شاہ نے گزشتہ روز کھلابٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تھانہ ماڈل سٹی ہری پور کی حدود سکندرپورکے محلہ معصوم شاہ میں ایک عرصہ سے آباد ہیں ہم غریب اور محنت کش لوگ ہیں میرے بھائی مشتاق اوردیگر محنت مزدوری کرتے ہیں دو روز قبل رات گئے اوقات میں آٹھ رکنی بامسلح نقاب پوش ڈکیت گروہ نے ہمارے گھر پر ہلہ بول دیا جس کے دوران انہوں نے ہمارے اہل خانہ اور معصوم بچیوں کو یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈکیت گروہ نے ہمارے پورے خاندان کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بندکردیااور گھر کی جامع تلاشی کے بعد ہمارے گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لپیٹ کر فرارہوگئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مال مسروقہ کا کوئی دکھ نہیں ہے ہم لوگ غریب اور مزدور آدمی ہیں محنت مزدوری کرکے دوبارہ کمالیں گے مگر ہمارے معصوم اور غریب اور کمزور خاندان کے ساتھ جو ظلم کا بازار گرم ہوااس کا ہمیں دکھ اور افسوس ہے ہمارے غریب خاندان میں اب بھی خوف وہراس اور دہشت پھیلی ہوئی ہے میرے بھائی مشتاق حسین نے تھانہ سٹی ہری پور میں اطلاعی رپورٹ درج کروارکھی ہے

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP