شیخ رشید کی گمشدگی اورعمران کی محفل آرائی - Haripur Today

Wednesday, 1 August 2018

demo-image

شیخ رشید کی گمشدگی اورعمران کی محفل آرائی

شیخ رشید کی گمشدگی اورعمران کی محفل آرائی
Shiekh+Rasheed+and+Imran+Khan
شیخ رشید کی گمشدگی اورعمران کی محفل آرائی
شیخ رشید شاید بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ان کی طرف سے کوئی کھڑاک نہیں ہوا ہے ان کی باتوں کا مزہ آتا ہے ورنہ سیاسی صورتحال میں بڑی کمی دکھائی دیتی ہے ایسا نہ ہوکہ تلاش گمشدہ کا اشتہار آجائے انتخابات میں جیتنے کے بعد شیخ رشید کا یوں خاموش ہوجاتا اچھی بات نہیں ہے بوریت ہونے لگی ہے ایک جیسے بیانات سن سن کر تنگ آگئے ہیں عمران خان کے جیتنے پر سب سے اچھا بیان شیخ رشیدصاحب نے دیا ہے کہ بھارت اور امریکہ سمیت عالمی ایجنڈے کو شکست ہوئی ہے
پاکستان کی سابق بہو جمائما خان نے اپنے بچوں کے والد کو مبارکباد دی ہے ۔ پچھلے دنوں جمائما نے پیسے دئیے تھے اور یہ کہہ کر بچا لیا تھا کہ یہ میرے پیسے تھے جو عمران خان نے خرچ کیئے، ریحام خان سے عمران خان کی شادی پر جمائما کو بھی پریشانی ہوئی تھی مگر شاید بشری بی بی کے بعد وہ مطمئن ہوگئی ہیں عمران خان کی الیکشن میں جیت کو بشری بی بی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اس موقع پر جمائما پیچھے نہیں رہیں جمائما نے دوسری شادی کے بعد ان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی مگر شاید عمران خان نے مناسب نہ سمجھا کہ وہ ریحام خان کے ساتھ جمائما کے گھر جاتے
پیپلزپارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہے مگر اس موقع پر احتجاج کرنے میں وہ نون لیگ سے پیچھے نہیں ہے ، شہلا رضااور شیری رحمان کو احتجاج نہیں کرنا چاہیئے تھا اس الیکشن میں خواتین کو ذیادہ اہمیت ملی ہے دانیال شکست کے ڈر سے کھڑے نہیں ہوئے تھے مگر ان کی اہلیہ مہناز عزیز کامیاب ہوگئیں دانیال عزیز مبارکبادیں وصول کررہے ہیں 
ایک اخبار نے چوہدری نثار کے لیئے لکھا ہے کہ چوہدری نثار کی جیپ پنجاب اسمبلی نہیں پہنچ سکی ہے یہ بھی ٹھیک ہے وہ یہاں بھی کوئی کردار ادا کریں گے مگر میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے فیصلوں اور اپنی کہی ہوئی باتوں پر عمل بھی کریں مگر ان کی ہار کیسے ہوئی وہ ایک پہیلی ہے مجھے افسوس ہے چوہدری صاحب کی یہ ادا بھی اچھی لگی ہے کہ تم میرے بارے میں ذیادہ نہ لکھا کرو. وہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونگے کیا حمزہ شہباز کی موجودگی میں یہ ممکن ہے؟ سنا ہے کہ فوادحسن فواد وزیر ریلوے ہونے والے ہیں میں کہتا ہوں کہ وزیر ریلوے ہونے کے لیئے خواجہ سعدرفیق سے ذیادہ موزوں کوئی نہیں ہے جس کی بھی حکومت ہو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ہونا چاہیئے، گڈی کوک مریندی اے، حسین نواز نے لندن کے شہری ہونے کے باوجودکہا کہ ہم ووٹ کی عزت کے لیئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے یعنی وہی ووٹ قابل عزت ہے جو نوازشریف کی پارٹی کو ملے، وہ ووٹ جو دوسروں کو ملتا ہے عزت کے قابل نہیں ہے یہ ایک سوچ ہے کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران کی تقریر اچھی تھی ہم عمران خان کو ان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے عمران خان بھی یاد دلاتے رہے کہ پچھلی حکومت نے کون کون سے وعدے پورے نہیں کیئے
آصف علی ذرداری نے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ہنگامے پھوٹنے پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ، بلاول ذرداری نے پاکستان میں الیکشن کے لیئے گرما گرمی سے نعرہ لگایا ہمیں پاکستان بچانا ہے، بلاول نے اس موقع پر پاکستان نے بھرپور محبت کا ثبوت دیا سیاست میں اقتدار کے لیئے جنگ ہوتی ہے وہ ہر وقت حالت جنگ میں رہتے ہیں بلاول کہتے ہیں ہم عمران خان نے مفاہمت کریں گے مجھے یقین ہے کہ عمران خان کچھ نہ کچھ کرے گا اگر اسے مخالفین کا تعاون بھی حاصل ہوتو وہ بہت کچھ کرکے دکھائے گا اور وہ یقیناًبہت کچھ کرے گا
عمران خان کی اہلیہ ایک اچھی خاتون بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان عوام کا خیال رکھے گا ان سے گزارش ہے کہ وہ عمران کا خیال رکھے منصورآفاق نے خوب بات کہی کہ نوازشریف کے بقول عمران خان نے ان کا الیکشن چوری کیا ہے تویہ بھی درست ہوگا کہ نوازشریف نے عوام کا پیسہ چوری کیا ہے
ایک دوست کا شعرآپ تک پہنچانے کے لیئے مجھے احساس ہورہا ہے کہ عمران خان نے صرف ماں سے محبت میں شوکت خانم بنادیاجس کے لیئے لوگ کہتے تھے کہ یہ ناممکن ہے یہ شعر عمران خان کے لیئے توجہ کا طالب ہے صدام ساگر نوجوان شاعر ہے بڑا جنونی آدمی ہے وہ کہتا ہے کہ

میں خاطر میں لاتا نہیں مشکلوں کو 
میری ماں کے آنسو دعا دے رہے ہیں
بشکریہ ڈاکٹرمحمداجمل نیازی

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages