تمام مخالف امیدوار علاقائی
ترقی کے لیئے میرا ساتھ دیں سردار اورنگ زیب نلوٹھہ
تمام مخالف امیدوار علاقائی ترقی کے لیئے میرا ساتھ دیں سردار اورنگ
زیب نلوٹھہ
حویلیاں کے حلقہ پی کے سنتیس سے نومنتخب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے دیگر امیدواروں کی جانب مفاہمت کا ہاتھ بڑھا دیا. پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے ووٹوں کے ذریعے انتخابی مرحلہ مکمل کیا حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیئے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے مل جل کر کام کرنا ناگریز ہے وقت آگیا ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے . تمام قائدین ذاتی وانتخابی رنجیشیں بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ عوامی مسائل کے خاتمے کے خلاف جہادی بنیادوں پر کام کیا جاسکے. ہر فیصلہ مشاورت اور باہمی تعاون سے کیا جائے گا اور ہر شخص کی عزت نفس کی بحالی میری اولین ترجیع ہوگی ان خیالات کا اظہار نومنتخب لیگی ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کاکہنا تھا کہ عوام علاقہ انتخابی رنجشوں اور پارٹی کے کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے اور علاقہ گوناگوں مسائل کا شکار ہے جس میں صاف پانی، بجلی ،رابطہ سڑکیں، توانائی اور صحت کے مسائل شامل ہیں جن کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے تمام اسٹیٹک ہولڈرز، عوامی نمائندوں کو آگے آنا ہوگا اور جہادی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام کی منتخب نمائندوں سے وابستہ امیدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس سے نہ صرف علاقہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی بلکہ باہمی محبت اوریگانگت کی فضاء کو فروغ حاصل ہوسکے گا اور آپس کے اختلاف دم توڑجائیں گے
سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ سے انتخابی دنگل میں شریک تمام امیدواروں کو مل جل کر ہی حلقہ کی خدمت کے فرائض ادا کرنا ہونگے جس کے لیئے مدمقابل تمام امیدواروں کو تعاون کی دعوت دے رہا ہوں کہ وہ آئیں اور مشاورت سے مل جل کر عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں اور اپنے علاقائی فریضہ سرانجام دیں انہوں نے دعوی کیا کہ تمام فیصلے مشاورت اور تعاون سے ہونگے اور ہرشخص کی عزت نفس مقدم رکھی جائے گی

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP