Haripur - Babar Nawaz Khan speech during the election camping in KTS Sector 4 - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 4 July 2018

demo-image

Haripur - Babar Nawaz Khan speech during the election camping in KTS Sector 4

Babar+Nawaz+Khan

پانچ سوبیڈہسپتال کامنصوبہ چھیننے کا اعزازپی ٹی آئی کو حاصل ہے بابرنواز
عوام کوبیوقوف بنانے والی لمیٹڈ کمپنی کی ایکسپائری ڈیٹ نزدیک ہے پچیس جولائی کو ان کی سیاسی موت ہوجائے گی
ٹکٹ نہ ملنے پرناموس رسالتکا نام استعمال کرنے والے عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں سابق ایم این اے
ٹکٹ نہ ملنے پر ناموس رسالت کا نام استعمال کرنے والے عوام کوبھی بیوقوف نہیں بنا سکتے اور اللہ تعالی بھی ان کے جذبات سے بخوبی واقف ہے ناموس رسالت جیسے حساس مسئلے کواپنی سیاست کے لیئے استعمال کرنے والے عوام کے عتاب کا نشانہ بنیں گے اور اللہ کے عذاب کا بھی ، عوام کو بیوقوف بنانے والی لمیٹڈ کمپنی کی ایکسپائری ڈیٹ نزدیک ہے پچیس جولائی کو ان کی سیاست اپنی موت آپ کا شکار ہوجائے گی، ستر سالوں سے عوام پر حکمرانی کرنے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں مجھ پر تو دفعہ ایک سوسات کا بھی کیس نہیں مخالفین کی قرضہ خوری کے قصے سپریم کورٹ میں گونج رہے ہیں پچیس جولائی کو انشاء اللہ ہری پور کے غیورعوام پہلے سے دگنا لیڈ سے کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے سترہ بابرنواز خان نے حلقہ نیابت میں کارنر میٹنگ سے خطاب سیکٹرچار میں ڈورٹوڈور انتخابی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خاندان کی عوامی خدمات پر فخر ہے مخالفین کو اپنے آباؤاجداد کی ڈکٹیٹر شپ اور لوٹ مار پر بات کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے میاں نوازشریف کے نام پر ضلع بنانے تک کی خوشامد کرنے والے آج میاں نوازشریف کو بدنام کرنے پر تلے ہیں لیکن حلقہ کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اس دفعہ ان کے گھر وں سے عبرتناک شکست ہوگی کیونکہ انہوں نے دیکھ لیا ہے انہوں نے سترسالوں میں اپنے گھر کو گیس نہیں دی تو دیگر لوگوں کو کیا دینا تھی جبکہ بابرنواز نے ڈھائی سالوں میں ریحانہ سمیت پہاڑکی چوٹیوں تک گیس پہنچا دی ہے بابرنواز کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سو بیڈ کی ہسپتال کا منصوبہ چھیننے کا اعزاز بھی پی ٹی آئی کو حاصل ہے جس نے عوام سے جی ٹی روڈ پر قائم ہسپتال کی سہولت بھی چھینی عوام دشمنوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور ہو بھی رہے ہیں ہری پور کی غیور عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا تاریخی احتساب کرے گی

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages