عوامی حقوق کی جنگ آخری سانس تک ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا اورنگزیب نلوٹھہ - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 31 July 2018

عوامی حقوق کی جنگ آخری سانس تک ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا اورنگزیب نلوٹھہ

عوامی حقوق کی جنگ آخری سانس تک ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا اورنگزیب نلوٹھہ 
عوامی حقوق کی جنگ آخری سانس تک ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا اورنگزیب نلوٹھہ 
نومنتخب رکن قومی اسمبلی خیبرپختونخواہ سردار اورنگ نلوٹھہ نے کہا ہے کہ ذندگی کی آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک عوامی حقوق کی ڈنکے کی چوٹ پر جنگ لڑوں گا پچیس جولائی کو حلقہ پی کے سنتیس کے عوام کی طرف سے پہنائی گئی عزت کی پگڑی کی ہر حال میں حفاظت مجھ پر فرض اور قرض ہے اسے پشاور کے ایوانوں میں کبھی بھی فروخت نہیں کروں گا نوجوانوں نے جس انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے اسے روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ ظلم اور ناانصافی کا دور ہمیشہ کے لیئے رخصت کردیا گیا ہے بانڈی میرا میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اورنگ زیب نلوٹھہ نے کہا کہ یوسی بگنوتر باغ کے عوام کی جدوجہد بے مثال اور لازوال ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا
جلسہ سے تحصیل ناظم سردار شجاع احمد، تحصیل ممبران ، ناظمین ، کونسلرز اور عمائدین علاقہ نے خطاب کیا اور سردار اورنگ زیب نلوٹھہ کو شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا، رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے کہا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے نئی حلقہ بندیو ں کے بعد پی کے سنتیس کے کئی ایسے علاقے شامل کیئے گئے جو کہ سابقہ حلقہ پی کے سنتالیس میں نہیں تھے لیکن عوام نے جس طرح شاندار کامیابی سے مجھے ہمکنارکیا اور مستقل تیسری بار میرے سر پر عزت کی پگڑھی باندھی میرے لیئے عوام کی یہ محبت بہت قیمتی اثاثہ ہے 
سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے کہا کہ اسمبلی میں عوام کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گاانہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے سنتیس کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری ذمہ داری ہے اورمیرا یہ حلقہ کے عوام سے وعدہ ہے کہ انہوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچاؤں

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages