ایبٹ آبادکے چار حلقوں میں
دوبارہ گنتی کے احکامات جاری
ایبٹ آبادکے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری
ملک بھر کے دیگرحلقوں کی طرح ایبٹ آباد کے حلقہ این اے پندرہ ،
پی کے چھتیس ، پی کے سنتیس اور پی کے اڑتیس میں دوباہ گنتی کے احکامات جاری کردئیے
گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے کئی اضلاع کی طرح ضلع ایبٹ آباد کی
قومی اسمبلی کی نشست این اے پندرہ پر دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستان تحریک انصاف
پی ٹی آئی کے علی اصغر خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے
اسی طرح ضلع ایبٹ آباد کی صوبائی نشست پی کے چھتیس پر آذاد امیدوار رجب علی عباسی کی درخواست پر اور حلقہ پی کے سنتیس میں دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سرداروقاربنی کی درخواست پر اور حلقہ پی کے اڑتیس میں دوسرے نمبر پر آنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ارشد اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کرانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے اور متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کو ہدائیت کی ہیں کہ وہ ان حلقوں کی دوبارہ گنتی کریں
ملک ارشداعوان اور سردار وقاربنی کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل سردار امان خان ایڈوکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ دوسرے امیدوار بھی اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے. الیکشن کمیشن کے ممبران نے وکلاء کی بحث اور دلائل سننے کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP