Some Nice Tips and Tricks for Whatsup users in urdu - Haripur Today

Breaking

Monday, 30 July 2018

Some Nice Tips and Tricks for Whatsup users in urdu

واٹس اپ کی چند مفید ٹپس
واٹس اپ کی چند مفید ٹپس
دنیا بھر میں واٹس اپ کے کروڑوں صارفین ہیں جن میں سے بہت سے لوگوں نے حال ہی میں واٹس اپ کا استعمال شروع کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پرانے واٹس اپ کے صارفین ایسے ہیں جو کہ صرف اور صرف پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں
لیکن اس کے ساتھ واٹس اپ کی چند اہم مفید معلومات ہیں جو کہ آپ کو ضرور پتہ ہونا چاہیں
واٹس اپ گروپ میں آپ کا پیغام کن کن لوگوں نے پڑھا
گروپ میں بھیجے گئے اپنے پیغام کو دبائیں اور اس کو سلیکٹ کرلیں، اس کے بعد سب سے اوپر دئیے گئے انفوکے آئیکن پر کلک کریں، اگلے ہی لمحے آپ کے سامنے ان تمام لوگوں کی فہرست موجود ہوجائے جنہوں نے آپ کے پیغام کو پڑھا ہے اور ان لوگوں کی بھی فہرست مل جائے گی جن تک یہ پیغام پہنچ چکا ہے لیکن انہوں نے اس کو ابھی تک پڑھا نہیں ہے
گروپ یا کسی منفرد شخص کے پیغام پر مخصوص ٹون سیٹ کرنآآپ کسی خاص شخص یا گروپ کے لیئے مخصوص ٹون کو سیٹ کرسکتے ہیں. اس میں سب سے پہلے ہم آپ کو گروپ میں رنگ ٹون لگانے کا طریقہ بتاتے ہیں . گروپ میں رنگ ٹون لگانے کے لیئے جس گروپ میں ٹون لگانی ہو اُس کو کھولیں اور گروپ انفو میں جاکرکسٹم نوٹیفیکیشن پر کلک کریںیہاں سے اس گروپ کے لیئے آپ کوئی بھی مخصوص ٹون پسند کرسکتے ہیں

اسی طرح کسی ایک شخص کے لیئے مخصوص ٹون لگانے کے لیئے اُس شخص سے کی جانے والی چیٹ کھولیں اور اس فرد کے نام پر کلک کریں اس طرح اس شخص کی معلومات ظاہر ہوجائیں گی یہیں پر آپ کو کسٹم نوٹیفکیشن نظرآجائے گا اس پر ٹیپ کریں اور اپنی پسند کی ٹون اس پر لگا دیں اگر آپ کی اس شخص سے پہلے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے تو آپ نیو میسج پر کلک کریں اور اس شخص کو سلیکٹ کریں جس پر آپ نے کوئی مخصوص ٹون لگانی ہے اور پھر چیٹ ونڈو سے کسٹم نوٹیفکیشن میں جاکر کوئی مخصوص ٹون پسند کرلیں
آپ کو کس نے بلاک کررکھا ہے
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ کسی دوست نے آپ کو بلاک کررکھا ہے تو اُس کی پروفائل پکچر دیکھیں اگر وہ دکھائی نہ دے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کو اس دوست نے بلاک کررکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ اس شخص کو پیغام بھیج کردیکھ سکتے ہیں کہ اگر کافی ٹائم گزرنے کے بعد بھی میسج پر ٹک کا نشان نظر نہ آئے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ مطلوبہ شخص نے آپ کو بلاک کررکھا ہے
اہم پیغامات کو نشانذہ کریں
آپ اس آپشن کے تحت مخصوص پیغامات کو نشانذہ کرسکتے ہیں تاکہ بعد میں ان پیغامات کو الگ کرکے پڑھ یا دیکھ سکیں آپ اس آپشن کو پیغامات بک مارک کرنا کہہ سکتے ہیں جس پیغام کو نشانذہ کرنا ہو اس پیغام کو منتخب کریں یعنی اس پر کچھ دیر تک اپنی انگلی رکھیں تو واٹس اپ کے اوپری بار پر ایک سٹار کا نشان آجائے گا اس کو کلک کردیں تو وہ مخصوص پیغام نشان ذدہ ہوجائے گا
اب تمام نشان ذدہ پیغامات کو دیکھنے کے لیئے مینو کے تین عمودی نقطوں والے آئی کن پر کلک کریں اور سٹارز پیغامات کا آپشن کو دبائیں تو تمام نشان ذدہ والے پیغامات نظر آجائیں گے
واٹس اپ کال میں ڈیٹا بچانا
اگر آپ واٹس اپ کے ذریعے کال کرتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا بھی ذیادہ استعمال نہ ہوتو مینومیں سے سیٹنگ پر ٹیب کریں اس کے بعد ڈیٹا سٹوریج یوجزپر ٹیب کریں یہاں پر سب سے نیچے لو ڈیٹا یوسجز کے چیک بکس پر ٹیپ کرکے اسے چیک کا نشان لگا دیں
واٹس اپ پر پیغامات کو تلاش کرنا
اگر آپ کسی چیٹ میں کوئی مخصوص پیغام تلاش کررہے ہیں تو اس چیٹ باکس کو کھولیں اور پر موجود تین نقطوں پر ٹیپ کردیں یہاں سے آپ کو سرچ منتخب کرنا ہے اب جو بھی پیغام تلاش کرنا ہے اس کے چند حروف کو لکھیں تو واٹس اپ آپ کا مطلوبہ پیغام تلاش کرکے آپ کو دکھا دے گا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages