کئی سالوں سے تعطل کا شکار میلہ جشن ہزارہ پھر ملتوی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 13 May 2018

کئی سالوں سے تعطل کا شکار میلہ جشن ہزارہ پھر ملتوی


کئی سالوں سے تعطل کا شکار میلہ جشن ہزارہ پھر ملتوی
گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار میلہ جشن ہزارہ ایک دفعہ پھر ملتوی ہوگیا، عوام کا شدید مایوسی کا شکار اظہار،تفصیلات کے مطابق ایک صدی سے بھی ذائد عرصہ سے جاری رہنے والامیلہ جشن ہزارہ گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے کبھی اختیارات کی جنگ تو کبھی فنڈز کی کمی کے باعث ہری پور کے باسی اس قدیم ترین میلے سے محروم ہوجاتے ہیں. ماضی میں ضلع ناظم راجہ عامر زمان کے دور میں 6لاکھ روپوں میں منعقد ہونے والے اس میلے پر حالیہ سالوں میں اخراجات 35لاکھ روپوں سے بھی تجاوز کرگئے . میلے کے لیئے بجٹ کی اتنی خطیر رقم کے استعمال پر مختلف فریقین کی آپس میں سرد جنگ چلتی رہتی ہے ماضی میں بھی یہ میلہ جعلی بلوں ، جعلی انعامات کی وجہ سے انتظامی طور پر تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے تاہم اس سال ضلعی انتظامیہ نے DSOاورACکی سربراہی میں انتظامی کمیٹی بلاکرمیلہ منعقد کرنا چاہا،لیکن ذرائع کے مطابق اراکین ضلع کونسل کی ناراضگی کے باعث گزشتہ روز ہونے والے میلے کی تقریبات کو عین وقت پر منسوخ کردیا گیا. اس حوالے سے ضلع ناظم نے مقامی صحافیوں کے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ رمضان مبارک کی آمد اور شدید گرمی کے باعث میلہ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور عید کے بعد اب اس میلے کو منعقد کیا جائے گا. اراکین ضلع کونسل کی ناراضگی کے بارے میں ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے میلے کے انعقاد میں ضلع کونسل بھرپور شرکت کرے گی . تاہم میلہ کی عین وقت پر منسوخی سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ سے جاری رہنے والے اس میلہ کو مختلف حیلے بہانوں سے ملتوی کرکے عوام کو ایک پرامن اور قانونی انٹرٹینمنٹ سے محروم کردیا جاتا ہے جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ذیادتی ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages