ہری پورمیں ٹریڈنگ کا ایک اور اہم کھلاڑی گرفتار
میگا شاہین کے ڈائریکٹر نے اپنے
ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہری پور، اسلام آباداور دیگر شہروں میں دفاتر کھولے ہری پور میں ٹی فار ٹریڈنگ اور میگا شاہین کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ایک اور ملزم طارق محمود کو نیب نے گرفتار کرلیاملزم نے ساتھیوں سے ملکر عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے تھے ۔ نیب کے پی کے ذرائع کے مطابق ملزم طارق محمود جو ڈائریکٹر میگا شاہین پرائیویٹ لمیٹڈ ہری پور سے ہے نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ہری پور، اسلام آباداور ملک کے دیگر شہروں میں دفاتر کھولے اور میگا شاہین، میگا کنگ، ٹی فارٹریڈنگ اورورلڈ وائیڈ مارکیٹنگ جیسی کمپنیوں میں عوام سے فرضی کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے بعدازاں ملزم کے خلاف جب نیب نے انکوائری شروع کی تو ملزم روپوش ہوگیااور انکوائری سے بچتا پھرتا رہا، جس کے خلاف احتساب عدالت میں کروڑوں کے ریفرنس دائر تھے اور ملزم کو چار سال قبل عدالت نے اشتہاری قراردے دیا تھا نیب خیبر پختونخواہ نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جسے آج جسمانی ریمانڈ کے لیئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP