پاکستانی پرچم میں میت لپیٹنے پر علی گیلانی کے اہلخانہ پر فردجرم عائد
بھارت نے حریت رہنما علی گیلانی کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر اُن کے اہلخانہ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت فردجرم عائد کردی ہے۔ بھارتی حکومت نے چند روز قبل کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف ان کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور بھارت کے خلاف نعرے لگانے پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اہل خانہ پر فردجرم بھی عائد کردی گئی ہے۔ علی گیلانی کے اہل خانہ پرریاست مخالف نعرے بازی اور ان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فردجرم عائد کی گئی۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ علی گیلانی کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر افراد پر بھی یہی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP