انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والا ITماہر گرفتار
بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈز کو ہیک کرتا تھا
ملزم 40فیصد تک کمیشن دے کر60فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا تھا
کراچی میں رینجرز ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کاروائی کرکے انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم محمدآصف گرفتار ہوگیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز اور ویزا کارڈز کو ہیک کرتا تھا۔ ملزم محمدآصف کے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے۔ ملزم مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے، ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا تھا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا تھا، ملزم 40فیصد تک کمیشن دے کر 60فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا تھا۔ ملزم نے 2018ء سے مختلف کال سنٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کردیا تھا۔ ملزم 2ہزار روپوں سے لے کر5ہزار روپوں تک میں مطلوبہ بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا تھا۔ اپنے کال سنٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ رینجرز کے مطابق معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک او ٹی پی جنریٹ کرواتا تھا، اس طرح ملزم کسٹمرز سے او ٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا۔ ملزم نے 2012ء سے اس کام میں سرگرم ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم عوام کو لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ ملزم 2014ء سے 2016ء تک متعدد بار ملائیشیا بھی جاتا رہا ہے۔ گرفتار ملزم محمد آصف کو مزید کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Goyang Casino Hotel - Las Vegas
ReplyDeleteGoyang Casino Hotel is the 더킹카지노 조작 official name of the property for its gaming 메리트 카지노 쿠폰 facilities in the resort Las Vegas. titanium flat iron The bet365 resort's gaming floor, casino, and 바카라 사이트 큐어 벳 spa are