بلاول اور مریم دھاندلی سے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز صرف دھاندلی کے نتیجے میں پاکستان کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ بھی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیتی، لہذا یہ سسٹم کو بدلنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔ ہم جو بھی اصلاحات لاتے ہیں، اپوزیشن گھر پر بیٹھ کر ایک بیان جاری کردیتے ہیں کہ ہم نہیں مانتے، اس سے ذیادہ غیر سنجیدہ، نالائق اور نااہل اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت کو نصیب نہیں ہوئی، جاوید لطیف سیاسی جوکر ہیں ، وہ توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح فوج انہیں لفٹ کرا دے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP