فواد چوہدری کی اتنی سیاسی عمر نہیں جتنی پارٹیاں تبدیل کرچکے ہیں، فیصل کریم
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی اتنی سیاسی عمر نہیں جتنی وہ سیاسی پارٹیاں تبدیل کرچکے ہیں۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری کا استقبال دیکھ کر فواد چوہدری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبیعت توصبح کو عمران خان کی بھی بگڑی ہوئی تھی ۔ فواد چوہدری کو چاہیئے کہ عمران خان کے لئے حوروں والا ٹیکہ تیاررکھنے کا اہتمام کریں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میڈیا کی تاریخ میں فواد چوہدری کو جھوٹے وزیر کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ پی ڈی ایم آمرانہ سوچ کا تسلسل ہے۔ جھوٹوں کی حکومت سرکاری میڈیا کی آزادی پر حملہ کررہی ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعظم صاحب ملک میں ڈکٹیڑ شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP