خورشید شاہ کو دو برس بعدہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا - Haripur Today

Breaking

Friday, 3 September 2021

خورشید شاہ کو دو برس بعدہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا


خورشید شاہ کو دو برس بعدہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کو تین ستمبربیس سواکیس میں دوبرس بعد ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا۔ آمدن سے ذائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنمادوبرس سے این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ  جن کونیب نے دوسال قبل اٹھارہ ستمبر کو ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا انہیں دوسال کے دوران آج پہلی بار سکھر سینٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا،انہیں سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال جہاں وہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیرعلاج تھے اُن کو ایمبولینس کے ذریعے سینٹرل جیل سکھر میں لے جایا گیا۔ خورشید شاہ کو دوبرس قبل نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages