دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ دن دیہاڑے پچاس سالہ شخص کا لرزہ خیز قتل
ایبٹ آباد میں درینہ دشمنی کا شاخسانہ، تھانہ کینٹ چوک میں دن دیہاڑے پچاس سالہ شخص کو گولیاں مارکرقتل کردیا گیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد تھانہ کینٹ کی عین ناک کے نیچے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حسب روائیت پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوسکی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود کینٹ چوک میں درینہ دشمنی کی بنیاد پر پچاس سالہ شخص سعید ولد سلیمان ساکنہ نگری بالا کو ملزم رفیق ولد محمدافسر سکنہ نگری بالا نے دن دیہاڑے گولیاں مارکرقتل کردیاجبکہ ایبٹ آباد پولیس اپنی سابقہ روایات اور سست روی کوبرقرار رکھتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے ملزم تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی ناک سے نیچے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں سے پر پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP