TMAافسران کا دورہ، جرمانوں کی وجہ پوچھنے پر تاجروں کو گستاخ قرار دیتے ہوئے تھانے پہچانے کی خوشخبری - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 1 September 2021

TMAافسران کا دورہ، جرمانوں کی وجہ پوچھنے پر تاجروں کو گستاخ قرار دیتے ہوئے تھانے پہچانے کی خوشخبری

 

TMAافسران کا دورہ، جرمانوں کی وجہ پوچھنے پر تاجروں کو گستاخ قرار دیتے ہوئے تھانے پہچانے کی خوشخبری

ٹی ایم اے افسران کا فروٹ منڈی کادورہ، درجنوں تاجروں پر جرمانے عائد

کورونا کے باعث لٹے پٹے ہیں رہی سہی کسر ان جرمانوں سے نکالی جارہی ہے۔ ہمارا قصور کیا ہے، ریڑھی بان

ہری پور میں مہنگائی سے چور چور عوام پر حکومتی حملے بدستور جاری، ٹی ایم اے ہری پور کے افسران نے گزشتہ روز فروٹ منڈی ہری پور پر دھاوا بول دیا۔ متعدد ریڑھی بانوں پر دو، دو ہزار روپیہ اور کئی ریڑھی بانوں پر چار، چار ہزار روپوں کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ہری پور کے افسرا ن نے اچانک فروٹ منڈی پر دھاوا بول دیا اور درجنوں تاجروں پر دو سے چار ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ تاجروں کی جانب سے وجہ پوچھنے والے کو گستاخ قرار دیتے ہوئے تھانے پہچانے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ ریڑھی بانوں نے ان جرمانوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث لٹے پٹے ہوئے ہیں، رہی سہی کسر ان جرمانوں سے نکالی جارہی ہے۔ کیا ہمارا قصور رزق حلال کمانا ہے، مہنگائی ہماری وجہ سے نہیں بلکہ بڑوں آڑھتیوں کی وجہ سے ہورہی ہے۔ جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا ہے بلکہ ہم غریب ریڑھی بانوں پر بغیر کسی وجہ کے اس طرح کے ظالمانہ جرمانے کسی صورت میں قرین انصاف نہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور دیگر اعلی احکام سے ٹی ایم اے ہری پور مزدور دشمنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages