ہری پورتلوکر ٹاؤن میں جوئے کی محفل پر چھاپہ10جواری گرفتار
مختلف بیرونی اضلاع سے آئے ہوئے ملزمان تلوکرٹاؤن کے خالی پلاٹ میں جوئے بازی میں مصروف تھے کہ سٹی پولیس کو اطلاع مل گئی
پولیس نے ملزمان کو گرفتار رکے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم کے علاوہ آلات قماربازی برآمد کرلئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا
تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں پولیس کی جوئے کی محفل پر کاروائی۔ دس جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور دیگر سامان برآمد، تھانہ سٹی پولیس کو نئی آبادی تلوکر ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر تاش کے ذریعے جواء کھیلنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرفدامحمدکی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹرمحمدعارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے میں مصروف دس جواری، آصف علی ولد محمدصادق، محمدریاست ولد منورحسین ساکنان محلہ تکیہ ضلع اٹک، ناصر کان ولد منور خان سکنہ محلہ صابری مسجد ضلع اٹک، کامران ولد اشرف سکنہ محلہ مسلم ٹاؤن ایبٹ آباد، صابرولد جمعہ خان محلہ مفتی آباد ضلع مانسہرہ، ارشد ولد شہروز سکنہ ریلوے اسٹیشن ہری پور، اچھو ولد نوروز سکنہ ضلع مانسہرہ، شہباز ولد محمد اسلم سکنہ محلہ موتیاں ہری پور اور عمر شہزاد ولد آباد سکنہ پیرودہائی راولپنڈی، سکندرزمان ولد شوکت محمود سکنہ تلوکر ٹاؤن نئی آبادی ہری پور کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 53ہزار روپے، دو عدد تاش جوڑی اور دوران جامع تلاشی مبلغ 1740روپے اور 10عدد مختلف قسم کے موبائل ضبط کر لئے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر علت 5GOکے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP