صوبہ خیبرپختونخواہ کے نام کو صرف پختونخواہ کرنے کی کوشش ناکام
خیبرپختونخواہ کو پختونخوا کے ساتھ تبدیل کیا جائے، دو دفعہ پختونخوا کے نام کی قرارداد پاس ہوئی تھی، محسن داوڑ کی قائمہ کمیٹی میں قرارداد
ہزارہ والے الگ صوبہ مانگتے تھے ان کی ڈیمانڈ تھی اس کو ہزارہ پختونخواہ کریں، اس میں ترمیم کرنی کی ضرورت نہیں، بشیر ورک
ہری پور(ندائے خلق) جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کااجلاس چئیرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل 2021کے آرٹیکل 1، 51 اور106میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا، محسن داوڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ خیبرپختونخواہ کو کوئی "کے پی" کہتا ہے اور کوئی "کے پی کے" کہتا ہے ، بل میں گزارش کی گئی کہ خیبرپختونخواہ کو پختونخوا کے ساتھ تبدیل کیا جائے، دو دفعہ پختونخوا کے نام کی قرارداد پاس ہوئی تھی ، وزارت قانون حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ساری جماعتوں کا اتفاق ہوگا تو یہ ہوگا، رکن قومی کمیٹی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا اتفاق پیدا کرنا سب سے اہم ہے، یہ پارلیمانی لیڈر سے ملاقات کرلیں، رکن قومی کمیٹی بشیر ورک نے کہا کہ ہزارہ والے الگ صوبہ مانگتے تھے ان کی ڈیمانڈ تھی کہ اس کو ہزارہ پختونخواہ کردیں، اس میں ترمیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، رکن قومی کمیٹی عطاء اللہ نے کہا کہ اس نام کو پختونخوا کردیں توکوئی حرج نہیں، خیبرکردیں تو کوئی بھی حرج نہیں ، رکن کمیٹی شنیلا رتھ نے کہا کہ اس پر تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کیا جائے ، بعدازاں محسن داوڑ نے بل کو موخرکرنے کا کہا، جس پرکمیٹی نے بل کو موخر دیا۔
تاحال ہزارہ کی سیاسی قیادت ستو پی کر سو رہی ہے اور کسی بھی پلیٹ فارم پر صوبہ ہزارہ کی آواز نہیں اٹھائی جارہی ۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP