شراب کا سرٹیفیکٹ ہمیں دیا ، پیتے کوئی اور ہیں، کھیئل داس - Haripur Today

Breaking

Friday, 10 September 2021

شراب کا سرٹیفیکٹ ہمیں دیا ، پیتے کوئی اور ہیں، کھیئل داس

شراب کا سرٹیفیکٹ ہمیں دیا ، پیتے کوئی اور ہیں، کھیئل داس

جتنی شراب پاکستان میں بکتی ہے لگتا ہے ہر غیرمسلم پانی کی جگہ شراب پیتا ہے

شراب کے کاروبار کو غیرمسلموں سے جوڑا جاتا ہے جو درست نہیں

اسلام آباد (ندائے خلق) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے شراب کی اجازت کو غیرمسلموں کے ساتھ منسلک کرنے پر پابندی لگانے سے متعلق بل خارج کردیا۔ جبکہ جے یو آئی (ف) کی رکن کمیٹی عالیہ کامران نے شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، بل کے محرک کیسومل کھیئل داس نے کہا کہ شراب کے کاروبار کو غیرمسلموں کے نام سے جوڑا جاتا ہے، ہمارے مذہب سے جوڑا جاتا ہے تو ہمارا عقیدہ مجروح ہوتا ہے،ہمارے مذہب سے اس کاروبار کو نہ جوڑا جائے۔ جتنی شراب پاکستان میں بکتی ہے لگتا ہے ہرغیرمسلم پانی کی جگہ شراب پیتا ہے، سرٹیفکیٹ ہمیں ہوا ہے ، پیتے کوئی اور ہیں ۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کیسومل کھیئل داس کی جانب سے پیش کیئے گئے آئینی (ترمیمی )بل 2021 (آرٹیکل 37 میں ترمیم) کا بھی جائزہ لیا گیا، کیسومل کھیئیل داس نے کہا کہ شراب کے کاروبار کوغیرمسلموں کے نام سے جوڑا جاتا ہے تو ہمارا عقیدہ مجروح ہوتا ہے ، ہمارے مذہب سے اس کاروبار کو نہ جوڑا جائے۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا اس کے لئے قانون سازی چاہیئے، آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، رکن کمیٹی عالیہ کامران نے کہا کہ شراب پر مکمل طور پر پابندی ہونی چاہئیے۔ چئیرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ چاروں صوبے خود فیصلہ، آئینی ترمیم پاس ہونا بڑی مشکل ہے کیسومل کھیئل داس نے کہا کہ جتنی شراب پاکستان میں بکتی ہے، لگتا ہے ہر غیرمسلم پانی کی جگہ شراب پیتا ہے، سرٹیفکیٹ ہمیں دیا ہے پیتے کوئی اور ہیں، کمیٹی نے مذکورہ بل خارج کردیا۔  

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages