حکومت کا ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان - Haripur Today

Breaking

Friday, 10 September 2021

حکومت کا ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان

 

حکومت کا ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان

ہری پور(ندائے خلق) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی اموربابراعوان نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم ہر صورت استعمال کرے گی۔ بابراعوان نے کہا کہ غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے ۔ بابراعوان نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا توہین عدالت ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لئے آئینی ریگولیٹر ہے ، جس کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages