ہری پور کھلابٹ گھر سے تین روز سے غائب شخص کی نعش کھیتوں سے برآمد
کھیتوں سے نعش ملنے کی اطلاع پر مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچے، متوفی کی موت کوکئی روز گزرنے کے بعد نعش خراب ہوچکی تھی۔
ریسکیو1122اور ایدھی سنٹر ہری پور کو نعش اُٹھانے کے لئے کال کی گئی لیکن دونوں نے انکار کردیا
ہری پور(ندائے خلق) گھر سے چار روز سے لاپتہ معمرشخص کی نعش کھیتوں سے برآمد، ریسکیو1122ہری پور اور ایدھی سنٹر ہری پور نے اطلاع ملنے کے باوجود نعش اُٹھانے نہیں آئے۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پولیس کے ساتھ مل کر نعش منتقل کی، عوامی حلقوں کا ریسکیو1122اور ایدھی سنٹر کے رویہ کی شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھلابٹ سیکٹر2کے کھیتوں سے ایک نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ متوفی کی موت کو تین چار گزرجانے کے باعث نعش کی حالت خاصی خراب ہوچکی تھی۔ سابق امیدوار تحصیل کونسل اویس لودھی نے ریسکیو1122ہری پور اور ایدھی سنٹر ہری پورکو نعش کی منتقلی کے لئے رابطہ کیا تاہم دونوں اداروں نے کوئی مثبت جواب نہ دیا اور آنے سے انکار کردیا۔ بعدازاں پولیس اور مقامی لوگوں نے نعش کو اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا ، دوسری جانب متوفی کی شناخت حاجی زرین ولد موسی خان سکنہ چھوہر کالونی ہری پور کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثائ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ گزشتہ تین چار دن سے گھر سے غائب تھا۔ پولیس نے واقعہ کی بابت رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP