برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے باہر کردیا
ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرنے والے مسافروں کے لئے ٹیسٹ کے قانون میں چار اکتوبر سے نرمی کی جائے گی
برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بائیس ستمبر سے پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں سے نکال دیا جائے گا، بائیس ستمبر سے برطانیہ آٹھ ممالک کو اپنی ریڈ لسٹ سے نکال رہا ہے، کرونا وباء کی وجہ سے برطانیہ سے بہت سے ممالک کو اپنی ریڈلسٹ میں شامل کیا ہوا تھا۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا، برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چار اکتوبر سے کرونا کے قوانین کے مزید نرم کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے اعلان کیا کہ چار اکتوبر سے برطانوی قوانین میں مزید نرمی کی جائے گی جس کے تحت ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مسافر حضرات کو روانگی سے پہلے کرونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانیہ آمد پر کرونا کا ٹیسٹ ہوگا، اگر اس میں کسی شخص کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اُس کو الگ تھلگ جگہ پر رکھا جائے اور دیگر مطلوبہ کرونا ٹیسٹ کرنا درکار ہونگے۔ جبکہ ملک واپسی پر مذکورہ مسافروں کو دو ٹیسٹ بالترتیب دوسرے دن اور آٹھویں دن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان قوانین میں نرمی کی بنیادی وجہ سیاحت میں اضافہ اورکاروبار کرنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کے ساتھ ملنا ممکن ہو گا۔ بائیس ستمبر سے ترکی، پاکستان، مالدیپ، مصر، سری لنکا، عمان، بنگلہ دیش اور کینیا کو ریڈ لسٹ سے نکال کر گرین لسٹ میں داخل کیا جائے گا۔ جبکہ اس دوران اگر کوئی مسافر جس نے ویکسین کی مذکورہ دونوں خوراکیں نہیں لی ہونگی انہیں فلائٹ پر بیٹھنے سے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، اُس کے بعد برطانیہ آمد پر پہلے دن، دوسرے دن اور آٹھویں دن اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور دس دن کے لئے کرنٹائین کرنا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP