کینیڈا پاکستانی خاندان کے گھر پر حملہ بیٹا جاں بحق، باپ اغوا
باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مردہ سمجھتے ہوئے زخمی حالت میں چھوڑ گئے
کینیڈا میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی خاندان کے گھر پر حملہ کرکے نوجوان کو قتل دوسرے کو زخمی اوران کے والد کو اغوا کرلیا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں ایک گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے گھر میں گھس کرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو نوجوان زخمی حالت میں پڑے تھے جن میں ایک ہسپتال جاتے ہوئے راتے ہی میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستانی خاندان کے گھر پر کیا گیا۔ حملہ آوروں نے گھر کے سربراہ کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں اور وحشیانہ تشدد پر انہیں مردہ سمجھ کر چھ گھنٹے بعد دریا کنارے پھینک دیا گیا۔ گھر کے زخمی سربراہ کی شناخت فقیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ فقیر علی کو گہرے زخم آئے ہیں جو ان کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ تاحال پاکستان خاندان کے گھر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP