سوشل میڈیا کے مضر اثرات - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 18 August 2021

سوشل میڈیا کے مضر اثرات

 

سوشل میڈیا کے مضر اثرات

ٹیکنالوجی کی ترقی نے سوشل میڈیا کے بہت سے نئے پلیٹ فارمز کو جنم دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارمز معاشرتی اصلاح کے لئے بھی استعمال ہورہے ہیں لیکن ان کی وجہ سے نوجوانوں کو نقصان بھی پہنچ رہا ہے۔ سوشل میڈیا نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی دونوں حوالوں سے نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل اس حد تک سوشل میڈیا کی عادی ہوچکی ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ اورزندگی کے معمولات بھی متاثر ہورہے ہیں نوجوان رات گئے تک موبائل فون سے چپکے رہتے ہیں تاکہ ان کے دوستوں کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی کوئی بھی اہم چیز ان سے مس نہ ہوجائے۔ یہ خیال، الجھنیں سونے بھی نہیں دیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بیزاری اور بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو معاشرے سے کاٹ کر تنہائی کا شکار بھی کررہا ہے۔ اس صورتحال میں ماں باپ اور اساتذہ کرام کو اپنی اس ااہم ترین ذمہ داری کو سمجھنا چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردوں کی اس حوالے سے تربیت کریں اور انہیں سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے بچائیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages