مزدوروں کا عالمی دن، گھوڑا چوک کے مزدور بے خبر
پورے ملک کی طرح ہری پور میں بھی غربت کا سیلاب،یکم مئی یوم مزدور پر بھی گھوڑا چوک کے مزدوروں کوآرام نہ مل سکا، روزانہ مزدوری کرکے روٹی کمانے والوں کو فوری امداد فراہم کی جائے، تفصیلات کے مطابق ہری پور گھوڑا چوک کے مزدوروں نے مزدور ڈے پر بتایا کہ آج بھی ہم مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ہم روزانہ مزدوری کرتے ہیں تو کھاتے ہیں چھٹی کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور حکومت کی طرف سے فراہم ہوانے والی امدادیں بھی ہمیں حاصل نہیں ہوتیں، حکومت لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، مہنگائی کئی سو گنا بڑھ گئی ہے، مگر حکمرانوں نے مزدور کی تنخواہیں کبھی بھی نہیں بڑھائی ہیں۔ گھوڑا چوک کے مزدوروں نے ڈی سی ہری پور سے فوری مختلف پروگراموں کی امدادیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP