لورہ چوک مسجد سے نلکے چراتا چور رنگے ہاتھوں گرفتار
مسجد سے گرفتار چور کے پاس خنجر بھی تھا جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا
پولیس کی جانب سے مک مکا کرکے چور کو چھوڑنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج،DPOسے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہری پور کے نواحی علاقے سرائے صالح لورہ چوک میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور کو حوالہ پولیس کیا گیا، لیکن پولیس نے مک مکا کرکے مذکورہ چور کو چھوڑ دیا۔ مذکورہ چور لورہ چوک میں مسجد سے پانی کی نلکے چرا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گاؤں ٹھنڈا چوا لورہ چوک میں ایک ماہر چورمقامی گاؤں کی مسجد سے ٹونٹیان اتار رہا تھا اور اس کے پاس چوری کے اوزار کے علاوہ ایک بڑا خنجر بھی تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے مذکورہ چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قریب پولیس چوکی میں حوالہ پولیس کیا۔ لیکن اس کے بعد تفتیش براری پر معلوم ہوا کہ مذکورہ چور کو پولیس نے مک مکا کرکے چھوڑ دیا ہے۔ عمائدین علاقہ نے پولیس کے اس رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP