افغان آرمی کے 46بہادر فوجیوں نے پاکستان میں پناہ لے لی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 8 August 2021

افغان آرمی کے 46بہادر فوجیوں نے پاکستان میں پناہ لے لی

 

افغان آرمی کے 46بہادر فوجیوں نے پاکستان میں پناہ لے لی

پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ ISPR

پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس فوجیوں کو پناہ دے دی، پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندہ سیکٹر کے پاس تعینات افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کے لئے پاک فوج سے رابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزیدقبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔ لہذا ان پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان سپاہیوں کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد چھیالیس فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان آرمی نے معلومات اور ضروری کاروائی کے لئے افغان آرمی سے رابطہ کیا ہے۔ افغان فوجیوں کو قانونی عمل سے گزار کر افغان احکام کے حوالے کردیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages