ایبٹ آباد چھوٹے تاجر سیلز ٹیکس سے مستشنی نوٹس واپس لے لیا گیا
چھوٹے تاجر کمپلسری سیل ٹیکس دائرہ کار سے خارج۔ لاکھوں روپے کے جاری شدہ ٹیکس نوٹسس کی واپسی، تاجر قیادت کا بڑا کارنامہ۔ آل ٹریڈرز فیڈریشن قیادت کا ایف بی آر حکام سے کامیاب و نتیجہ خیز مذاکرات، جس میں تاجر قیادت کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس دھندگان کے لئے ترمیمی بنیادی معیار معتین کردیا گیا۔ اور چھوٹے تاجروں کو کمپلسری سیلز ٹیکس سے استثنی قرار دے دیا گیا/ مزید یہ کہ سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں تین ممبر ایف بی آر سے اور چار ممبر آل ٹریڈر فیڈریشن سے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈرز فیڈریشن کے وفد نے صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سردار شاہ نواز کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکس حیات محمدخان ، محمد فدا اور دیگر ایف بی آرحکام کے ساتھ ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں مشترکہ اجلاس میں کمپلسری سیلز ٹیکس نظام میں چھوٹے تاجروں پر غیرضروری بوجھ ڈالنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری آل ٹریڈرز سجاد خان جدون، رشیداحمد لودھی، شیخ آفتاب احمد، فائق الیاس غنی، خواجہ متین، شبیرقریشی و دیگر تاجر قائدین شامل تھے۔ وفد نے ایف بی آر حکام کو چھوٹے تاجروں کو سیلز ٹیکس سے استثنی وچھوٹ دینے پر قائل کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر کئی تاجروں کے دس دس لاکھ نوٹسس کو کینسل کرواتے ہوئے معاف کروا دیا۔ اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد ان نقاط پر اتفاق کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP