حویلیاں معذور خاتون کو پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا
حویلیاں کے محلہ اعظم خان میں گونگی خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ اعظم خان کی رہائشی خاتون نجمہ بی بی دختر شریف خان قوم پٹھان عمرپچپن سال کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا گیا۔ قتل کرنے کی دعویداری مقتولہ کی بہن گل شاہین نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے قتل کی دعویداری ریاض خان، ارشدخان پسران حبیب خان شیراز ولد نامعلوم پردائر کردی۔ گل شاہین نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میری بہن گزشتہ روز گھر میں اکیلی تھی اور میں اپنی دوسری ہمشیرہ کے گھر پی او ایف میں رات گئی ہوئی تھی آج جب میں واپس آئی تو دروازے پر دستک دینے پر دروازہ نہ کھلنے پر مجبورا چھوٹے بچے کو دیوار کے ذریعے گھر میں گھسایا جس نے گھر میں گھس کر دروازہ کھولا، اندر داخل ہونے پر میں نے دیکھا کہ میری بہن مردہ حالت میں پڑی تھی میں اہل محلہ کو شور مچا کربلایا اور اپنی بہن کی میت کو ہاسپٹل میں پہنچایا۔ مذکورہ نامزد ملزمان سے ہماری زمین کا تنازعہ ہے جس پر پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرواتے ہوئے اور مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ زیردفعہ تین سو دو کے تحت درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP