حکومت کا ویب سائٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ - Haripur Today

Breaking

Monday, 23 August 2021

حکومت کا ویب سائٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

 

حکومت کا ویب سائٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ایڈسینس اپروڈ سوشل میڈیا مالکان کی فہرست بھی مکمل کی جارہی ہے

حکومت نے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا وبراڈ کاسٹ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ملنے والی نئی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ویب سائٹس کے لئے این ٹی این لازنی نامی نیا فارمولا تیارکرلیا ہے۔ ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جہاں کمرشل سائن بورڈ پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس نمبر درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وہیں ویب سائٹس کے لئے این ٹی این لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے میں مددملے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے وابستہ سنئیر آفیسر نے بتایا ہے ایڈسینس اپروڈ سوشل میڈیا مالکان کی فہرست بھی مکمل کی جارہی ہے جبکہ آن لائن کمائی کرنے والوں کی ٹرانزکشن تھروبینک کے لئے ذہن سازی کی جائے گی۔ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزینگ، سائن بورڈ پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس لکھنے کی ہدائیت پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے کاروباری سیٹ اپ کو آمدن و اثاثہ جات کی آڈٹ رپورٹ سے جانچ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تمام کاروباری کمپنیز کے لیٹر ہیڈ پر این ٹی این اور سیلزٹیکس کو شامل کیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages