بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے پاکستان آنے والی تمام عالمی پروازون کی تعداد میں کمی کے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز کی ہفتہ واز پروازوں کی تعداد گیارہ سے کم کرکے دو پروازیں اسلام اور لاہور لینڈ کرسکیں گی۔ جبکہ ائیر عریبیہ کی ہفتہ وار ساٹھ پروازوں میں کمی کرکے بارہ پروازیں کردی گئی ہیں۔ جو مختلف ائیرپورٹس پر لینڈ کرسکیں گی۔ اعداد وشماد کے ایمریٹس ائیرلائن کی ہفتہ وار ستسٹھ پروازون کی تعداد کم کرکے تیرہ کردی گئی ہیں جبکہ سعودی ائیرلائنز کی ہفتہ ستتر پروازوں کی تعداد کم کرکے چودہ کردی گئی ہے۔فلائٹ آپریشن محدود کرکے ہفتہ وار پاکستان آنے والی پروازوں کی تعداد پانچ سو نوے سے کم کرکے ایک سو تئیس کردی ہے، شہروں کے حوالے سے کراچی میں آنے والی ہفتہ واربین الاقوامی پروازوں کی تعداد ایک سو نوے سے کم کرکے چالیس، اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے والی ہفتہ ایک سو بیس پروازوں سے کم کرکے پچیس اور پشاور ائیرپورٹ پر آنے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد تنتیس سے کم کرکے چھ کردی گئی ہے۔ جبکہ کوئٹہ میں عالمی دس پروازوں کی تعداد کم کرکے دو، فیصل آباد آنے والی چوبیس پروازوں سے کم کرکے پانچ، سیالکوٹ آنے والی تنتالیس پروازوں کو کم کے آٹھ اور ملتان ائیرپورٹ پر اکتالیس انٹرنیشنل پروازوں کو محدود کرکے آٹھ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP