ایوب میڈیکل کمپلیکس جاں بحق خاتون کی رپورٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت ثابت
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی سائرہ بانو کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ ساتھ لیبارٹری سے غلط خون لگنے سے مذکورہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جس کا ذمہ دار چھ ڈاکٹرز کو ٹھہرایا گیا ہے، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مذکورہ چھ ڈاکٹرون کو سزا اور لیبارٹری کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ اور وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں آئی سی یواور بلڈ بنک نہ ہونے اور ڈاکٹرز کی لاپرواہی کا بھی نوٹس لیا جائے، اس حوالہ سے کمیٹی کے ممبرسردار فدا اور سائرہ بانو کے بھائی سردار مشتاق نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکومتی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر دو ہفتوں تک کمیٹی کی رپورٹ پر عمل نہ کیا گیا تو اس کے خلاف عدالت میں جانے کے ساتھ ساتھ احتجاج کے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بیس جون 2021ء کو سائرہ بانو کو وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد لایا گیا جہاں پر زچگی کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تاہم اس دوران مریضہ کی حالت غیرہوگئی اور ہسپتال میں بلڈ بینک اور آئی سی یو کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا گیا، تاہم مریضہ کو آئی سی یو میں تاکید کے باوجود گائنی وارڈ میں رکھا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP