سرکاری نرخنامے کس کام کے - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 17 August 2021

سرکاری نرخنامے کس کام کے


 

سرکاری نرخنامے کس کام کے

حکومت پورے سال میں ایک بار چھوٹے اور بڑے گوشت کے نرخ جاری کرتی ہے، اور مرغی کے گوشت، انڈوں، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ نامے روزانہ کی بنیاد پر جاری کئے جاتے ہیں۔ آپ پورا ہری پور شہر گھوم لیں، لیکن کہیں بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش دستیاب نہیں ہوں گی۔ ہر جگہ سرکاری نرخنامہ آویزاں نظر آتا ہے لیکن جب آپ اس پر لکھی ہوئی قیمتوں کے مطابق اشیاء خریدنے کی بات کریں تو دوکاندار کہتا ہے کہ ان نرخوں کے مطابق تو چیزیں ہمیں بھی نہیں ملتیں، تو آپ کو کس طریقے سے ہم بیچ دیں۔ حکومت کا کام صرف نرخنامے جاری کرنا نہیں ہے بلکہ ان کے مطابق اشیائے کی خرید وفروخت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی موجود ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے بھی اچھا خاصا عملہ رکھا ہوا ہے۔ لیکن یہ لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھے رہتے ہیں اور اگر دفتر میں بوریت محسوس ہوتو کبھی کبھار چل پڑتے ہیں فیس بک پر فوٹوسیشن کروانے کے لئے۔ اس کے علاوہ وہ کبھی بھی بازاروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کی زحمت گوارہ ہی نہیں کرتے۔ حکومت اورضلعی انتظامیہ سے متوسط طبقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ اپنی طے کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کو یقینی نہیں بنا سکتی تو پھر نرخ نامے جاری کرنے کی زحمت بھی نہ کیا کریں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages