ڈیرہ اسماعیل خان کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ، وزیر اعلی کی مذمت
وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی طرف سے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے اور پولیس کو ہدائیت جاری کی ہیں کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP