کورکمانڈر لاہور کی وردی چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا
ملزم نے حملے کے دوران کورکمانڈر کی وردی چوری کرکے پہن لی تھی
لاہور (محمدعاشق اعوان) کورکمانڈر ہاوس لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں۔ کورکمانڈر ہاوس لاہور پر حملے کے دوران کورکمانڈر کی وردی چوری کرنے والا شرپسند پکڑا گیا۔ ملزم نے حملے کے دوران کورکمانڈر لاہور کی وردی چوری کرکے پہن لی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP