ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں
پاک افواج ہماری جان ہیں، ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، شرکاء
اسلام آباد (محمدعاشق اعوان) ملک بھر کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے عوامی ریلی میں شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، شرکاء نے ملک بھر میں عسکری و سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو پر غم اور غصہ کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہماری جان ہے۔ ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ اوچ شریف میں ریلی کی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سیدعلی حسن گیلانی نے کی۔ فیصل آباد مین پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیئے ضلع کونسل چوک میں ریلی نکالی گئی جس میں عام شہریوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP