نااہل حکمرانوں کا جانا ناگریز، پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔ میاں شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی، نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک عدم اعتماد کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کا باعث ہم اس معاملے پر یکسور ہیں، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگریز ہوچکا ہے۔ ہمیں بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہونگے۔ صدر ن لیگ ، صدر ن لیگ نے کہا کہ ہمیں اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ہمارے حق میں ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP