گزشتہ انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھے - Haripur Today

Breaking

Sunday, 20 February 2022

گزشتہ انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھے

 

گزشتہ انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھے

مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی، حکومت بجلی کا ریٹ مزید بڑھا رہی ہے اور پٹرول بم چلاکرعام آدمی کے ساتھ دہشتگردی کررہی ہے۔ ہفتہ کو جلسے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تاہم  اب حکومت سے جلد جان چھوٹ جائے گی۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سال 2018کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی اور اس حادثے کی قیمت قوم کا بچہ بچہ اداکررہا ہے۔ این اے75کے انتخابات کو ایک سال ہوگیا جو انتخابات نہیں بلکہ بہت بڑی جنگ تھی، انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے میں میاں محمد نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست رہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages