جہانگیر ترین کا طبی معائنے کے لئے بیرون ملک روانگی کا امکان
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا طبی معائنے کے لئے بیرون ملک روانگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ دو روز میں برطانیہ جائیں گے کیونکہ ان کی چند روز سے طبیعت ناساز ہے، جہانگیر ترین چند ہفتے پہلے کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کو گلدستہ بھجوایا دیا اور ان کے لے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن قائدین مسلسل جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP