مولانا کے کہنے پر کسی نے استعفی دیا اور نہ ہی لیا ہے، غلام سرور
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن الگ الگ مارچ کی تاریخیں دے رہی ہے، مولانا کے کہنے پر کسنی نے استعفی دیا ہے اور نہ ہی لیا ہے۔ ساڑھے تین سال سے عدم اعتماد کی باتیں ہورہی ہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دو ایشوز بڑے ہیں۔ ایک تحریک عدم اعتماد اور دوسرا اپوزیشن کے لانگ مارچ، حکومت میں سارے وزیروں نے اپنے اپنے ہدف مقرر کئے ہوئے ہیں۔ وزیروں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڈ ملے، اپوزیشن میں نہ کسی نے استعفی دیا ہے اور نہ کسی نے استعفی لیا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ دھرنے کا اعلان پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں نے کیا، ان دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہونا سوائے لوگوں کو تکلیف ہوگی
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP