سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت قرار، غیرقانونی تعمیرات سیل کرنے کی سفارش - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 18 January 2022

سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت قرار، غیرقانونی تعمیرات سیل کرنے کی سفارش

 

سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت قرار، غیرقانونی تعمیرات سیل کرنے کی سفارش

سانحہ مری پر تشکیل 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ رپورٹ میں مری سانحہ کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ مری جانے والے راستے دیر سے بند کئے گئے، 7 جنوری اور 8 جنوری کی رات برف ہٹانے والی مشینری ایک ہی جگہ کھڑی رہی اور ڈیوٹی پر تعینات عملہ غائب رہا۔ رپورٹ سموار کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو روبرو پیش کی جائے گی۔

مصدقہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ رپورٹ کی تیاری کے لئے تحقیقاتی کمیٹی نے انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسروں کے بیانات قلم بند کئے جبکہ برفباری میں پھنسنے سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کی خامیوں، کوتاہیوں اور فرائض سے غفلت کے معاملات کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ جبکہ مستقبل میں کسی سانحہ سےبچنے کے لئے سفارشات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے برفباری میں شدت آنے اور طوفان کی بابت وارننگ کو مسلسل نظرانداز کیا گیا، برف ہٹانے اور سڑکیں صاف کرنے کی مشینری بتائے گئے پوائنٹس پر موجود نہ تھیں۔ محکمہ ہائی وے کنٹرول کو روڈ کلیئرنس مشینری بھجوانے کے لئے وائرلیس سے متعددپیغامات بھیجے گئے، ان پیغامات کے باوجود مشینری بروقت نہ بھیجی گئی ، ہاڑیاں روڈ پر صفائی کرنے والی مشین رک گئی۔ آپریٹر نے کہا کہ مشین خراب ہے موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ مشین میں ڈیزل ختم ہوگیا تھا۔ لوئرٹوپہ ، ٹھنڈ جنگل، گل ڈنہ پر درخت اور بجلی کی تاریں گر گئیں۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے درخت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ نمبرز بند کرلئے۔ این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی جانب سے بھی عدم تعاون کیا گیا۔  

 


 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages