نوجوان میرے دست وبازو ہیں ان کے مسائل حل کروں گا، سمیع اللہ خان
میری کامیابی میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپورجدوجہد کروں گا، انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی، نوجوان میرے منشور کا اہم ترین حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار نومنتخب تحصیل ناظم ہری پور سمیع اللہ خان نے گزشتہ روز عوامی باغ کھلابٹ میں مبارکباد کے لئے آنے والے یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی رہنماء شہیر سیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر گوہر نوازخان، بابرنواز خان بھی موجود تھے۔ شہیر سیالوی نے کہا کہ سمیع اللہ خان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید عوام اختر نواز خان اور ان کے خاندان نے نوجوانوں کو بالعموم اور عوام کی بالخصوص بھرپور خدمت کی، گوہرنواز خان اور بابرنواز خان کی نوجوانوں میں مقبولیت انتہائی خوش آئند ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کو ورغلا کر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو بالآخر عوام نے مسترد کردیا۔ سفارش کلچر نے ہمارے ملک کو شدید نقصان پہنچایاہے۔ اُمید ہے کہ سمیع اللہ خان نوجوانوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر سمیع اللہ خان نے انتخابات میں حمائیت پر شہیر سیالوی اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں سیمت پورے علاقہ کی عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے میری کامیابی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انشاء اللہ ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جس حد تک جانا پڑا جاؤں گا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP