ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست ہی نہیں گاؤں بھی چھوڑدوں گا ملک فیصل
میں سیاست میں پیسے کمانے کے لئے نہیں کررہا بلکہ عوامی خدمت عبادت کی طرح کررہا ہوں
ہری پور امیدوار ویلج کونسل ملکیار ملک فیصل اقبال خان نے کہاہے کہ ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو الیکشن ہی نہیں بلکہ ملکیار گاؤں چھوڑ دوں گا، سیاست پیسے کمانے کے لئے نہیں، بلکہ عوامی خدمت عبادت کی طرح کررہا ہوں۔ گردونواح ویلج کونسلوں میں ملکیار جیسی ماڈل وی سی کی مثال نہیں ملتی۔ ترقیاتی فنڈ کسی کو کھانے دیئے نہ ہی خود کھائے ہیں۔ مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈے کے بجائے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت درخواست دے کر میری ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ کے کر آڈٹ کروائیں۔ مجھے یقین ہے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ کیونکہ میرا دامن صاف ہے میرے تمام ووٹر سپورٹر 19دسمبر کو مالٹے کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ان کے پروپیگنڈے کا جواب دیں گے۔ انشاء اللہ ۹۱ دسمبر کے بعد بھی ملکیار میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا ایک کروڑ ۵۴ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے باقی ماندہ ترقیاتی کام مکمل کیئے جائیں گے۔ جبکہ ۵۳ لاکھ روپے کی لاگت سے کمیونٹی سنٹر 50لاکھ روپے کی لاگت سے مسجد عائشہ تا بنداں آبپاشی نالہ، گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دینے اور گرلز پرائمری سکول کی تعمیر نو کے کام کا آغاز بھی بلدیاتی الیکشن کے بعد جلد ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحید الرحمان اور حمزہ خان جدون کی طرف سے منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبل ازیں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ملک فیصل اقبال نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے پر وفاقی عمر ایوب خان، اکبرایوب خان اور یوسف ایوب خان کو ذبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سابق نائب ناظم ملک رزمت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گاؤں ملکیار میں کس نے کیا کام کیئے ہیں وہ سارے گاؤں والے جانتے ہیں۔ بعض لوگ گاؤں کی پرامن فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP